کھیل
Time 10 جون ، 2023

کینیا: فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

کیپیگون نے 5 ہزار میٹر کا فاصلہ 14منٹ 5 اعشاریہ دو صفر سیکنڈ میں طے کیا ہے/ فائل فوٹو
کیپیگون نے 5 ہزار میٹر کا فاصلہ 14منٹ 5 اعشاریہ دو صفر سیکنڈ میں طے کیا ہے/ فائل فوٹو

کینیا:  فیتھ کیپیگون Faith Kipyegon نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیاورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

کینیا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون نے پیرس ڈائمنڈ لیگ میں خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیاورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیگون نے 5 ہزار میٹرکا فاصلہ 14منٹ 5 اعشاریہ دو صفر سیکنڈ میں طے کیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ فیتھ کیپیگون کا یہ 7 دنوں میں دوسرا عالمی ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں :