Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل، 8 ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل، 8  ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں
فوٹو: نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ

نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد 8  ٹیموں نے اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ 

نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں میچز منعقد ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل راؤنڈ کیلئے 8  کلبز نے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی سے کراچی یونائیٹڈ، کراچی سیٹی، دیا ویمنز اور جافا کلب نے کوالیفائی کیا ۔ اسلام آباد کے لیگیسی کلب اور ہائی لینڈرز کے علاوہ لاہور کے ٹی ڈبلیو کے اور کوئٹہ کے ہزارہ کوئٹہ نے بھی کوالیفائی کیا۔

فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ابتدائی راؤنڈ کے آخری روز جمعہ کو کراچی میں دیا ویمنز فٹبال کلب نے اوورسیز ویمن فٹبال کلب کو 10-0 سے ہرایا جبکہ کوئٹہ میں بلوچستان ویمنز کلب نے کوئٹہ ویمنز کلب کو 3-2 سے شکست دی۔

اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں ہائی لینڈرز نے اسٹرائیکر کلب کو 5-1 سے ہرایا ۔

مزید خبریں :