Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستانی شوٹرز پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کریں گے؟

پاکستانی شوٹرز پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کریں گے؟
پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے— فوٹو فائل

پاکستانی شوٹرز پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پیرس میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج دریا سین پر منعقد کی جارہی ہے، تقریب میں خوبصورت مناظر کے ساتھ دل کو چھولینے والی میوزک کی جھنکار بھی ہوگی جبکہ 3 ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کریں گے۔

پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستانی شوٹرز کے ایونٹس پیرس سے ساڑھے 3 گھنٹہ دور شاتروکس میں ہوں گے۔

پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے کل صبح ایونٹس ہیں، افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات سوا 11 بجے تک جاری رہے گی۔

ایونٹس کے شیڈول اور زیادہ سفر کی وجہ سے پاکستانی شوٹرز افتتاحی تقریب میں نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ زیادہ سفر کی وجہ سے ہی شوٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

مزید خبریں :