Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس: وہ ممالک جن کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ ایونٹ میں شریک نہیں

پیرس اولمپکس: وہ ممالک جن کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ ایونٹ میں شریک نہیں
فوٹو: فائل

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس 2024 میں ایسے ممالک بھی ہیں جن کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ ایونٹ میں شریک نہیں ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ میں  205 ممالک کے 10 ہزار 714 ایتھلیٹس شریک ہیں۔

پیرس اولمپکس میں 7 ممالک ایسے ہیں جن کی کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ ایونٹ میں شریک نہیں ہے۔

وسطی امریکا کے ملک بلیز ، افریقی ملک گینی بساؤ، عراق، لیختینستائن، ناورو، صومالیہ اور یمن سے بھی کوئی خاتون ایتھلیٹ اولمپکس میں شامل نہیں ہے۔

اس کے علاوہ سینٹ لوشیا کی خاتون ایتھلیٹ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب ایک ملک سولومون آئی لینڈ سے کوئی بھی مرد کھلاڑی پیرس اولمپکس میں شرکت نہیں کررہا۔

اس آئی لینڈ سے صرف ایک خاتون ایتھلیٹکس اور ایک سوئمنگ میں شریک ہے۔

مزید خبریں :