Time 10 جون ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں 2 ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو ہوگا

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں دو خالی نشستوں پر نئے ججز کی تقرری  کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس14 جون کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے خط میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نام بھی تجویز کیا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 15 ججز تعینات ہیں اور دو ججز کی تقرری ہونا باقی ہے۔

مزید خبریں :