Time 11 جون ، 2023
پاکستان

کراچی میں طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت میں مزید اضافےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر  جوائےکے  زیر  اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، اس میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہےگا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز  اور  اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب   رہنےکا امکان ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ  حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب سے چلنے  والی ہواؤں کی رفتار  10 کلومیٹر  فی گھنٹہ ہے اور سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے،  پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہنے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید خبریں :