Time 12 جون ، 2023
پاکستان

30 ہزار فٹ کی بلندی پر شوہر کا شادی کی 30ویں سالگرہ منا کر اہلیہ کو سرپرائز

زمین سے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر قومی ائیر لائن کی اسکردو سے کراچی کی پرواز میں شادی کی 30 ویں سالگرہ منا کر اہلیہ کو زبردست سرپرائز دے دیا۔

مسافر عبدالرافع نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی 30 ویں سالگرہ منائی۔ پی کے 456 کے مسافر عبدالرافع بدر نے پائلٹ کیپٹن خالد خان سے شادی کی تیسویں سالگرہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر منانے کی درخواست کی تھی جس  پر پائلٹ نے انہیں اجازت دے دی۔

کیپٹن خالد خان نے عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کو شادی کی سالگرہ مبارک باد اور چیری کا تحفہ بھی دیا۔

فضائی عملے نے عبدالرافع کی جانب سے سرپرائز گفٹ بھی ان کی اہلیہ شائستہ صدیقی کو پیش کیا جبکہ میوزیکل گروپ نے گیت گا کر جوڑے کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔

مزید خبریں :