06 اپریل ، 2025
اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کےسینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کادورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کےسینئر اہلکار اگلےہفتے پاکستان کادورہ کریں گے جن کی قیادت سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکاکےمختلف اداروں کےاہلکاروں پرمشتمل وفد 8 سے 10اپریل تک اسلام آباد کادورہ کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاک امریکا انسداددہشتگردی تعاون بڑھانےسےمتعلق امورپربھی بات چیت ہوگی اور یہ وفد پاکستان منرلز انسویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق وفد کا یہ دورہ اہم معدنیات کے سیکٹر میں امریکی مفادات کو بڑھانے کی غرض سے کیا جارہا ہے، ایرک مائر پاکستان میں سینئر اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گےتاکہ پاکستان میں امریکی کاروباری کمپنیوں کے لیے مواقع بڑھائے جاسکیں اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی روابط گہرے کیے جائیں۔