پاکستان
30 دسمبر ، 2012

نگراں وزیراعظم بننا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

نگراں وزیراعظم بننا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم بننا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں، انتخابی نظام کو تبدیل کرنے کے بعد کوئی عہدہ نہیں لوں گا، ملک میں حقیقی جمہوریت دیکھنا چاہتا ہوں۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہا ہے کہ 23 دسمبر کو مینارپاکستان کے جلسے میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 23 دسمبر سے پاکستان میں جمہوری انقلاب کا سفر شروع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم بننا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں، انتخابی نظام کو تبدیل کرنے کے بعد کوئی عہدہ نہیں لوں گا، ملک میں حقیقی جمہوریت دیکھنا چاہتا ہوں، اب دو جماعتیں ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرپائیں گی۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد تک کے سفر کرنے والوں کی سیکیورٹی فورسز حفاظت کریں، 14 جنوری کے مارچ کیلئے اپنی بیوی، بیٹی اور بہو کا زیور جمع کرادیا جسے بیچ کر اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14جنوری کوفیصلہ ہوجائے گا، جس کو عوام مانیں گے وہی نگراں بنے گا۔

مزید خبریں :