Time 13 جون ، 2023
پاکستان

بپر جوائے: ایندھن اور بجلی کی ترسیل متاثر ہونے سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

 
سمندری طوفان سےایل این جی کی ترسیل بجلی پیداوار، ترسیلی لائنیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈ انرجی میں بھی کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے/فوٹوفائل
 سمندری طوفان سےایل این جی کی ترسیل بجلی پیداوار، ترسیلی لائنیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈ انرجی میں بھی کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے/فوٹوفائل

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’ بپر جوائے ‘ کراچی کے جنوب سے 470 کلو میٹر کی دوری پر ہے لیکن اس طوفان کے  اثرات دیکھتے ہوئے  ایک حکومتی سینئر اہلکار نے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

سینئر اہلکار کے مطابق طوفان کے پیش نظر پیر کے روز  ایل این جی کارگو 100 ایم ایم سی ایف ڈی  ٹرمینل ون سے نہیں جاسکا ہے تاہم اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پاور سیکٹر کیلئے گیس کی دستیابی کم ہوجائے گی جس کے پیش نظر گیس سپلائی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے گا۔

ملک بھر میں ا س وقت بجلی کا شاٹ فال 6000 میگاواٹ ہے

ملک بھر میں اس وقت بجلی کا شاٹ فال 6000 میگاواٹ ہے اوریہ صورتحال ملک بھر میں بجلی کی مزید بندش کا باعث بن سکتی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق سمندری طوفان سے ایل این جی کی ترسیل بجلی پیداوار، ترسیلی لائنیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ   ونڈ انرجی میں بھی کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں 1500 میگاواٹ کمی ہوسکتی ہے، وزارت توانائی ترسیلی مسائل کے باعث کول پاور پلانٹس کی 2400 میگا واٹ بجلی متاثر ہوسکتی ہے۔

لوڈشیڈنگ میں کتنے گھنٹے اضافہ کیا جاسکتا ہے؟

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ  بجلی کی پیداوار میں کمی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرکے پورا کیا جائے گا تاہم ضرورت پڑنے پر لوڈشیڈنگ میں 3-2 گھنٹے اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :