30 دسمبر ، 2012
لاہور…جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج اور خفیہ ہاتھوں کا قبضہ ہے ،صوبے کو ہر قسم کی گرفت سے نکال کر وہاں شفاف الیکشن کرائے جائیں،لاہور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طلال بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں حکمران پارٹیوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کرپشن کے ذریعے پیسہ لوٹا جسے اب الیکشن مہم پر لگانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف کی بیوی اپنے شوہر کو قتل کردیں تو وہ انہیں دو ارب روپے دیں گے۔