Time 16 جون ، 2023
کاروبار

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

کراچی: کے الیکٹرک صارفین  کے لیے بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجی کی قیمت میں 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :