پاکستان
30 دسمبر ، 2012

ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حادثات ، بچی سمیت تین افراد جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار…جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک کے حادثات میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا۔جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار عبدالخیر اور نصراللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے دوسرے واقعہ پر صحبت پور چوک پر بھوسے سے بھری ہوئی ٹرک نے 5، سالہ معصوم بچی گلاں بی بی کوٹرک مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کرکے گاڑیاں قبضے میں لے کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :