پاکستان
30 دسمبر ، 2012

پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی راہنماؤں کو مارچ میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد…پاکستان عوامی تحریک کے وفود نے مختلف سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کرکے انہیں عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ، آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی۔پاکستان عوامی تحریک کے اعلامیے کے مطابق پارٹی وفد نے سندھ قوم پرست رہنماوٴں ایاز لطیف پلیجو اور ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقاتیں کی اور انہیں 14 جنوری کے عوامی مارچ میں شمولیت کی دعوت دی، ڈاکٹر طاہرالقادری سے آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے بھی ملاقات کی ،وفد نے انہیں جنرل پرویز مشرف کا پیغام پہنچایا ، وفد میں ملک خالد محمود، نعیم طاہر، سید امین اللہ حسینی، ، ثمینہ علی دادا اور حافظ محی الدین شامل تھے۔

مزید خبریں :