پاکستان
30 دسمبر ، 2012

انتخابات بروقت ہونے چاہییں،ن لیگ سے اتحاد نہیں کرینگے،صاحبزادہ فضل

لاہور… سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، تاخیر ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی، اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی اتحاد کے لیے مسلم لیگ (ق)اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کیے ہیں، مسلم لیگ(ن)سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)اور پیپلزپارٹی نے الیکشن میں تاخیر چاہی تو تعلقات پر نظرثانی کریں گے۔

مزید خبریں :