پاکستان
31 دسمبر ، 2012

شدید دھند ،موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند

شدید دھند ،موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند

لاہور…شدید دھند کے باعث موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ،موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس کے بعد لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج اور وہاں سے فیصل آباد انٹر چینج تک موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے۔ موٹروے پر موجود گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں جی ٹی روڈکی طرف موڑا جا رہا ہے،موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑیاں آہستہ چلانے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

مزید خبریں :