17 جون ، 2023
سانحہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا اور سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری ہے۔
زمان پارک میں ہوئی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنےکارکنان نے بے نقاب کردیا۔ جناح ہاؤس شرانگیزی کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے ایک دن قبل ہوچکی تھی۔
پی ٹی آئی ورکرز کے مطابق یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کارکنان کو جناح ہاؤس جانے کی ہدایت دی، چیئرمین نے گرفتاری سے ایک دن پہلےمیٹنگ بلاکر انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کرلیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےگرفتاری سے پہلےہی جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنالیاتھا، شرانگیزی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو بچانے کیلئے ایجنسیوں پر الزام تراشی کی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ چھنتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھاکہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، حسان نیازی نےکورکمانڈر کی یونیفارم کی بےحرمتی کی۔