18 جون ، 2023
لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز کلرکہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کلر کہار میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اڈا منیجر، بس مالک، ڈرائیور، موٹر وہیکل ایگزامنر کو قصور وار قرار دیا گیا ہے، بس مسافروں نے اڈا منیجر اور ڈرائیورکو بتایا تھاکہ بس ٹھیک نہیں۔
دوسری جانب سینیئر صحافی حامد میر نے حادثے کی ویڈیو شیئر کی اور ٹوئٹ کی کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہے جس جگہ حادثہ ہوا وہاں حد رفتار 40 کلو میٹر ہے۔
ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہےکہ بس تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوئی اور 12 مسافروں کی جان چلی گئی۔
موٹروے پولیس کی نااہلی بھی سامنے آئی ہے جس نے اس بس کو نہیں روکا۔