دنیا
31 دسمبر ، 2012

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی طبیعت خراب ،اسپتال میں داخل

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی طبیعت خراب ،اسپتال میں داخل

واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی طبیعت خراب ہونے کیبعداُنہیں نیویارک کے اسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے ،وہ48 گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گی ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہلیری کلنٹن کی طبیعت خراب ہونے پر اُنہیں نیویارک پریس بائیٹرین اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق اُنہیں خون میں لوتھڑے بننے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جہاں اُنہیں اگلے 48 گھنٹوں تک رکھا جائے گا، ڈاکٹرز ہلیری کلنٹن کی معائنہ کر رہے ہیں اور اُنہیں انجماد خون کم کرنے کے ادویات دی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :