پاکستان
31 دسمبر ، 2012

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کیاسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا، تو دوسری جانب سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے اُن کی برطرفی کے طریقہ کار کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔ بلوچستان اسمبلی میں گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناوٴ کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی پارلیمانی جماعتیں اسپیکر کیلیے مطیع اللہ آغا کے نام پر متفق ہوگئیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے بسنت لال گلشن اور جعفر جارج کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔ اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کے طریقہ کارکوچیلنج کیاہے۔

مزید خبریں :