31 دسمبر ، 2012
کراچی…پانچ روپے مالیت کا کرنسی ٹوٹ تبدیل کرنے کا آج آخری دن ہے۔آج شام 5 بجے کے بعد 5 روپے کا نوٹ تبدیل یا استعمال نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر کسی شخص کے پاس 5روپے مالیت کے کرنسی نوٹ موجود ہوں تو وہ آج شام 5 بجے تک ملک بھر میں موجود شیڈولڈ بینکوں سے 5 روپے کا نوٹ تبدیل کرالیں بصورت دیگر یکم جنوری 2013 بروز منگل سے مذکورہ نوٹ نہ تو استعمال کیاجائیگا اور نہ ہی اسے تبدیل کیاجاسکے گا۔ بینک دولت پاکستان کے ترجما ن نے بتایا کہ یکم جنوری کے بعد صرف 5 روپے کا سکہ استعمال کیا جائے گا۔