دنیا
31 دسمبر ، 2012

بنگلہ دیش:سعودی سفارتکار کے قتل کے جرم میں 5افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش:سعودی سفارتکار کے قتل کے جرم میں 5افراد کو سزائے موت

ڈھاکا…بنگلہ دیش کی عدالت نے سعودی سفارتکار کو قتل کرنے کے الزام میں 5افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ اعلیٰ پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ اتوار کو سنائی جانے والی سزا کے ملزموں پر دارالحکومت ڈھاکا میں سعودی سفارتکار کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ 45سالہ سعودی شہری خلاف العلی سعودی سفارتخانے میں شہری معاملات کا سربراہ تھا اورانہیں رواں سال مارچ میں ڈھاکا شہر کے علاقے گلشن میں واقع ان کے گھر کے باہر اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جب وہ رات کے وقت چہل قدمی کر رہے تھے۔فائرنگ سے زخمی سعودی سفارتکار کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3گھنٹے تک زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس کے ڈپٹی کمشنر انیس الرحمن نے بتایا کہ اتوار کو ڈھاکا میں اسپیڈی ٹرائل ٹریبونل نے پانچوں ملزمان کو سزائے موت سنائی۔ جج کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر4ملزمان عدالت میں موجوتھے جبکہ پانچواں ملزم مفرور ہے اور اسے اس کی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔قبل ازیں پولیس نے سعودی سفارتکارکے قتل کو راہزنی کے نتیجے میں ہلاکت قراردیتے ہوئے اس کے الزام میں 4مبینہ راہزنوں کو علاقے سے گرفتارکرلیا تھا۔

مزید خبریں :