Time 18 جون ، 2023
پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ظفرخان درہ آدم خیل میں ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 16 اور17 جون کی رات آپریشن کیا— فوٹو:اسکرین گریپ
سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 16 اور17 جون کی رات آپریشن کیا— فوٹو:اسکرین گریپ

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

درہ آدم خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری گروپ سمیت سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر 16 اور17 جون کی رات آپریشن کیا۔

2 دیگر دہشت گردوں کی شناخت حسن خان ولد محمد عمران اور انس عرف علی کے نام سے ہوئی۔

سکیورٹی فورسز نے غیرروایتی آپریشنل طریقہ کار اپناتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ہلاک دہشت گرد ظفری درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی تھا اور 22 مئی 2023 کو افغانستان کے صوبے ننگرہار سے پشاور پہنچا تھا۔

دہشت گرد ظفری تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر بھی رہا اور وہ پاکستان میں 26 گرنیڈ حملوں میں ملوث رہا۔

مزید خبریں :