31 دسمبر ، 2012
لاہور…لاہورکو آج بھی صبح پھر شدید دھندنے لپیٹ میں لے رکھا،دھند کم ہونے پرلاہورسے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے دھند کم ہونے پر کھول دی گئی۔لاہورمیں صبح کے وقت ہر طرف دھند کاراج رہا،دن کے وقت بھی گاڑیاں ہیڈ لائٹس آن کرکے رواں دواں نظر آئیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ دھند کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے،جبکہ شدیدسردی ابھی چند دن مزید جاری رہے گی۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت کم ہوگیا اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔