31 دسمبر ، 2012
جمرود…خیبر ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر نے ایک اوراسکول کو بارودی مواد سے اڑاد یا۔دھماکے میں ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے بکھر آباد میں شدت پسندوں نے سرکاری گرلز مڈل اسکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔دھماکے میں اسکول کا چوکیدار بھی جاں بحق ہوا۔خیبر ایجنسی میں گزشتہ چار سالوں کے دوران تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ہے۔دوسری جانب علاقہ وزیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا۔ جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔