31 دسمبر ، 2012
ملتان …گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں سی این جی اسٹیشن تین دن کے لئے بند کردیئے گئے۔ ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشن 6دن کے بعد گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے لئے کھولے گئے تھے۔ملتان ریجن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں چھ دن بعد گزشتہ روز صبح 6بجے سی این جی سے اسٹیشن کھولے گئے تھے۔طویل بندش کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشن پر سارا وقت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ بعض اسٹیشن مالکان کی جانب سے زائد پیسے وصول کرنے سے شہریوں کو دہری مشکلات کا سامنا رہا۔گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت بند کئے گئے ریجن کے تمام اسٹیشن جمعرات کی صبح6بجے کھول دیئے جائیں گے۔