31 دسمبر ، 2012
کوئٹہ… سید مطیع اللہ بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر بلوچستان کا انتخاب عمل میں آیا اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ کو اسپیکرمنتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ مری نے نو منتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے حلف لیا۔ دوسری جانب سابق اسپیکر اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے ایک آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگرکسی کوہٹاناہے توآئینی اورقانونی طریقہ کار اختیارکیاجائے، اسپیکرکیخلاف عدم اعتمادکے دوران ووٹ دکھانے کے سنگین الزامات ہیں۔