31 دسمبر ، 2012
لاہور میں آج سے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز تین دن کے لیے بند رہیں گے ،رات بھر سی این جی کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں،،لاہور ریجن میں چھ روز بعد چوبیس گھنٹوں کے لیے کھولی گئی تھی جو آج صبح 6 بجے شیڈول کے مطابق بند کر دی گئی۔رات بھر سی این جی گیس کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطریں لگ رہیں اور صارفین کو گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑا۔شہر کے متعدد سی این جی اسٹیشن بند رہے جبکہ بعض سی ایج اسٹیشنوں نے گیس بلیک میں بیچی اور لوگ گیس لینے کے لیے مجبور تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ سی این جی گیس کی دستیابی کا کوئی مستقل فیصلہ کرئے یا اسے ختم کر دے تاکہ لوگوں کوذہنی کرب سے چھٹکارا مل سکے۔