پاکستان
31 دسمبر ، 2012

دنیا بھر میں 2012ء کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیاگیا

دنیا بھر میں 2012ء کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیاگیا

برسلز… انٹرنیشنل فیڈریشن آف جنرنلس کا کہنا ہے کہ سال 2012کے دوران 121 صحافیوں کو قتل کیاگیا ،شام اور صومالیہ کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ صحافیوں کو قتل کیاگیا۔برسلز سے جاری بیان میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جنرنلس نے کہا ہے کہ 2012 صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کیلیے بد ترین سال ثابت ہوا، دنیا بھر میں 121 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے تبادلہ سمیت تشدد کے مختلف واقعات میں قتل کیاگیا۔جبکہ اسی سال 30 صحافی بیماری یا حادثاتی طور پر ہلاک ہوگئے۔ سال 2011 میں فائرنگ،ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں سمیت دیگر واقعات میں 107 صحافی ہلاک ہوچکے تھے۔ سال 2012 میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شام ہوئی جہاں تشدد کے مختلف واقعات میں 35 صحافیوں کو قتل کیاگیا۔ صومالیہ میں 18 میکسیکو اور پاکستان بھی دس دس صحافیوں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف واقعات میں قتل کیاگیا۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جنرنلس نے خبر دار کیا ہیکہ متعلقہ ریاستوں کی حکومتوں اور اقوام متحدہ کی جانب سے صحافیوں کی بنیادی حقوق کی تحفظ میں ناکامی کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈریشن نے اقوام متحدہ اور متعلقہ ملکوں کے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہیکہ صحافیوں کی تحفظ کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں اور صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں :