31 دسمبر ، 2012
کوئٹہ… ڈاکٹر فوزیہ مری بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئیں، ڈاکٹرفوزیہ مری کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ ڈاکٹرفوزیہ مری بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکرہیں۔ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ سید مطیع اللہ کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔اس سے قبل سید مطیع اللہ بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری کی زیرصدارت اجلاس میں اسپیکر بلوچستان کا انتخاب عمل میں آیا اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ کو اسپیکرمنتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ مری نے نو منتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے حلف لیا۔