23 فروری ، 2012
ملتان… لودھراں میں سرکاری اسکول ٹیچر نے 15بچیوں کے بال کاٹ دیئے۔ بال کاٹنے کا واقعہ گرلز اسکول چک 368ڈبلیو بی میں پیش آیا اور تمام طالبات کی عمریں 10سے 12سال کے درمیان ہے۔ جن بچیوں کے بال کاٹے گئے انہوں نے شرمندگی کی وجہ سے اسکول حاضری بھی نہ دی۔ واقعے کی ذمہ اسکول ٹیچر کلثوم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ بچیوں کے بال گندے تھے اور سروں میں جووٴیں تھیں اور متعدد بار بچوں کے والدین کو پیغام بھیجا کہ بچوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے تاہم کسی نے دھیان نہ دیاجس کی وجہ سے مجبورا کچھ بچیوں کی کچھ لٹیں کاٹ دی گئیں۔ دوسری طرف والدین نے اسکول ٹیچر کلثوم کے موٴقف اختیار کیا کہ انہیں ایسا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا اور دوسری ٹیچرز نے کلثوم کو ایسا کرنے سے روکنے کی بھی کوشش کی۔