دنیا
23 فروری ، 2012

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے6بھارتی فوج ہلاک،20لاپتہ

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے6بھارتی فوج ہلاک،20لاپتہ

سری نگر… مقبوضہ کشمیر میں دوچیک پوسٹوں پربرفانی تودے گرنے سے 6 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 20 کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سونمرگ اور گریز میں برفانی تودے چیک پوسٹوں پر گر گئے ۔ برفانی تودے گرنے سے 20 فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں، تاہم 6 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید خبریں :