بندروں کا خوف، کسان بھالو جیسا لباس پہن کر کھیت میں بیٹھ گیا

بھالو کا لباس خریدنے کیلئے چند کسانوں نے مل کر پیسے جمع کیے اور پھر 4 ہزار بھارتی روپے کا بھالو جیسا لباس خرید لیا:کسان کی بھارتی میڈیا سے گفتگو / فوٹو بھارتی میڈیا
بھالو کا لباس خریدنے کیلئے چند کسانوں نے مل کر پیسے جمع کیے اور پھر 4 ہزار بھارتی روپے کا بھالو جیسا لباس خرید لیا:کسان کی بھارتی میڈیا سے گفتگو / فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک کسان  اپنی فصل کو بندروں  سے بچانے کیلئے بھالو جیسا لباس پہن کر  خود کھیت میں بیٹھ گیا۔

 فصلوں کو کوؤں، دوسرے پرندوں اور جانوروں سے بچانے کیلئے کسان ایک پتلا اپنے کھیتوں میں کھڑا کردیتے ہیں لیکن شاید یہ نسخہ اب پرانا ہوگیا ہے،  یا پھر یوں کہیں کہ جانور اور پرندے اتنے چالاک ہوگئے ہیں کہ وہ اب اس پتلے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے گاؤں لکھیم پور کھیری جہان نگر میں کسانوں نے اپنی گنے کی فصلوں کو   بندروں سے بچانے کیلئے بھالو کا لباس پہن کر کھیتوں کے بیچ میں جابیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کسانوں نے بتایا کہ علاقے میں 40 سے 45 بندروں کی چیخ و پکار کی آوازیں آرہی تھیں اور بندر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

کسانوں کے مطابق  اس حوالے سے علاقائی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا  لیکن کوئی توجہ نہ  ملنے پر انھوں نے  بھالو کا لباس پہن کر بندروں کو ڈرانے کا فیصلہ کیا۔

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

ایک کسان نے بتایا کہ بھالو کا لباس خریدنے کیلئے چند کسانوں نے مل کر پیسے جمع کیے اور پھر 4 ہزار بھارتی روپے کا بھالو جیسا لباس خریدا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں کے بھالو کا لباس پہننے کی تصاویر خبروں میں آنے کے  بعد انتظامیہ کی جانب سے مؤقف سامنا آگیا ہے۔

ڈویژنل  فوریسٹ آفیسر سنجھے بسوال کا کہنا ہے کہ ہم نے  کسانوں  کو بندروں سے فصلیں  بچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں :