Time 28 جون ، 2023
پاکستان

'خاتون کی جان بچانےکی کوشش میرا جرم بن گیا'، ملزم جبران کا عدالت میں بیان

مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، خاتون کی جان بچانے کی کوشش میرا جرم بن گیا: ملزم کا عدالت میں بیان__فوٹو: اسکرین گریب
مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، خاتون کی جان بچانے کی کوشش میرا جرم بن گیا: ملزم کا عدالت میں بیان__فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کی عدالت  نے جناح اسپتال میں خاتون ٹک ٹاکر کی لاش چھوڑ کر جانے والے ملزم جبران عرف جیری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونےکے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم جبران کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے ملزم کو 30 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم جبران کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزم سے متعلق تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس موقع پر ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، خاتون کی جان بچانے کی کوشش میرا جرم بن گیا۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ نے ایمبولینس یا ون فائیو پر کال کیوں نہیں کی؟

واقعہ کیا ہے؟

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےکراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد ایک لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا۔

اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

مزید خبریں :