پاکستان
01 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ کا اسکول کی عمارتوں سے قبضہ چھڑانے کا حکم

 سپریم کورٹ کا اسکول کی عمارتوں سے قبضہ چھڑانے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسکولوں کی عمارتوں سے قبضہ فوری طور پر چھڑانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث بااثر شخصیات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسکولوں کی حالت زار کے از خود کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان حکومت اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول کی عمارتیں تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوں، کسی اسکول پر بااثر شخصیت کا قبضہ ہے تو اسے فوری طور پر چھڑا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عدالت میں جامع رپورٹ داخل کی جائے۔مزید سماعت تین ہفتوں کے بعدکی جائیگی۔

مزید خبریں :