01 جنوری ، 2013
صوابی میں این جی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگسے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق شیر افضل بانڈہ کے علاقے میں ایک این جی او کی گاڑی کمیونٹی سینٹر سے آرہی تھی کہ اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس سے گاڑی میں سوار 5خواتین اساتذہ سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔