پاکستان
01 جنوری ، 2013

2012ء میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 118کشمیری شہید ہوئے

 2012ء میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 118کشمیری شہید ہوئے

سری نگر…سال 2012میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 118کشمیری شہید ہوئے۔جبکہ صرف گذشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے 17بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بارہ میں بھی بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔گذشتہ سال بھارتی فوج کے چھاپوں ،کریک ڈاوٴن ،فائرنگ اور شیلنگ کے واقعات میں 868شہری زخمی ہوئے۔715افراد کو گرفتار اور 23خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔دسمبر میں بھارتی فوج نے 41شہریوں کو گرفتار کیا اور 2خواتین کی بے حرمتی کی۔

مزید خبریں :