پاکستان
23 فروری ، 2012

میمو کمیشن کا اجلاس، زاہد بخاری کی درخواستوں پر غور

میمو کمیشن کا اجلاس، زاہد بخاری کی درخواستوں پر غور

اسلام آباد… جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل کمیشن نے آج دوسرے روز بھی کیس کی سماعت جاری رکھی اور پہلے حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کے اعتراضات اور دیگر درخواستوں کی سماعت کی۔ زاہد بخاری نے لندن جا کر منصور اعجاز سے جرح کرنے کی درخواست کی تھی اور اس کے علاوہ کمیشن سے استدعا کی تھی کہ پیش کئے گئے شواہد کے فرانزک معائنہ کروائے جائیں۔ واضح رہے کہ کمیشن ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے منصور اعجاز کی شہادت کو آج پھر قلم بند کرے گا ، اسکے لئے دوپہر دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :