امیتابھ سےکترینہ تک، بالی وڈ شخصیات کے گھر کا بجلی کا بل کتنا آتا ہے؟

بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیپیکا سمیت بالی وڈ شخصیات کے بجلی کے بلوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے/فوٹوفائل
بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیپیکا سمیت بالی وڈ شخصیات کے بجلی کے بلوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے/فوٹوفائل 

امیتابھ بچن سمیت بالی وڈ میں ایک ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لینے والی شخصیات کے خرچے بھی شاہانہ ہی ہوتے ہیں اور اس شاہانہ لائف اسٹائل کو برقرار رکھنے کیلئے جہاں یہ اسٹارز بے حد محنت کرتے ہیں وہیں اس لائف اسٹائل کیلئے ماہانہ لاکھوں روپے تو بلوں میں ادا کردیتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیپیکا سمیت بالی وڈ شخصیات کے بجلی کے بلوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ممبئی میں مقیم اپنی رہائش گاہ منت کیلئے ماہانہ 43 سے 45 لاکھ بھارتی روپے بل ادا کرتے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل

ممبئی میں 4 بیڈروم ، ہال روم اور کچن پر مشتمل اپارٹمنٹ بالی وڈ ہیروئین کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی ملکیت ہے جس کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوڑا اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 8 سے 10 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتا ہے۔

سلمان خان

سلمان خان کی عیش و عشرت بھری زندگی ان کے مداحوں سے چھپی نہیں ان کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے ایک عالیشان اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 23 سے 25 بھارتی  لاکھ روپے اداکرتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ

بالی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی ممبئی میں 4 بیڈروم ، ہال روم اور کچن پر مشتمل عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں جوڑے کی اس رہائش گاہ کا بل 13 سے 15 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔

امیتابھ بچن

رپورٹ کے مطابق بگ بی امیتابھ بچن جوہو میں اپنے خاندان کے ہمراہ بنگلے میں رہتے ہیں اس بنگلے کا ماہانہ بل تقریباً 22 سے 25 لاکھ  بھارتی روپے آتا ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور

بالی وڈ کے خوبرو جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شاہانہ زندگی ان کے خوبصورت اور عالیشان بنگلے سے نظر آتی ہے، ممبئی میں قائم اس بنگلے کاماہانہ بل  30 سے 32 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔

عامر خان 

 مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے اپارٹمنٹ کا بل 9 سے 11 لاکھ بھارتی روپے آتا ہے۔

مزید خبریں :