جولائی میں پیدا ہونیوالے افراد کیسے دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سال 2023 کا ساتواں مہینہ یعنی ماہِ جولائی کا آغاز ہوچکا ہے، اس مہینے کے حوالے سے ماہرین بتاتے ہیں کہ وہ افراد جن کی جولائی میں پیدائش ہوتی ہے وہ کافی خوش مزاج ہوتے ہیں اور ان کے اخلاق سے لوگ کافی متاثر بھی ہوجاتے ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں پیدا ہونے والوں کا ستارہ 'سرطان' جب کہ آخر میں پیدائش ہونے والے افراد 'برج اسد' ہوتے ہیں جو مضبوط شخصیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی باتیں ہیں جو ان لوگوں کو دوسرے افراد سے مختلف اور انوکھا بناتی ہیں۔

ہر چیز کا مثبت پہلو دیکھتے ہیں:

یہ افراد انتہائی مثبت انرجی کے حامل ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ منفی باتوں سے دور رہا جائے، یہ لوگ مشکل حالات میں بھی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور یہ اپنے ارد گرد کام کرنے والوں کے لیے ماحول اچھا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فراغ دل ہوتے ہیں:

جولائی میں پیدا ہونے والے افراد کے بہت دوست ہوتے ہیں جس کی یہ وجہ ہے کہ ان کی شخصیت ایسی ہوتی ہے، یہ سخی ہوتے ہیں اور کبھی کسی کی بھی مدد کے لیے انکار نہیں کرتے، ان لوگوں کے پاس تقریباً ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے۔

ہر کام یکسوئی سے کرنے کے عادی:

کسی کو فوکس ہوکر کام کیسے کرنا چاہیے، یہ جولائی میں پیدا ہونے والے افراد کو دیکھ کر پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

زیادہ تر افراد اپنا ہر کام یکسوئی اور بھرپور توجہ سے کرتے ہیں، انہیں اپنا کام، فیملی اور دوسری سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنا بہت اچھا آتا ہے۔

خود کے اوپر بہترین کنٹرول ہوتا ہے:

زندگی میں کئی بار ایسی صورتحال آتی ہے جس میں انسان کا خود پر قابو نہیں رہتا اور وہ آپے سے باہر ہوجاتا ہے، زیادہ تر ایسا بحث اور لڑائی جھگڑوں میں ہوتا ہے۔

ان افراد کی یہ خاص بات ہے کہ ان کا اپنے اوپر بہترین کنٹرول ہوتا ہے اور یہ ہی سمجھ داری کی بھی نشانی ہے۔

اور صرف یہ چیز غصے میں بھی نہیں، بلکہ جذباتی طور پر بھی ہے، انہیں اپنے جذبات اور احساسات پر قابو رکھنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔

مزید خبریں :