Time 29 اپریل ، 2024
کھیل

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونیوالی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

19 سالہ عشب عرفان اس سے قبل امریکا میں دو ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے تھے__فوٹو: سوشل میڈیا
19 سالہ عشب عرفان اس سے قبل امریکا میں دو ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے تھے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

روچیسٹر پرو ایم چیمپئن شپ کے فائنل میں عشب نے میکسیکو کے جارج لوئس کو شکست دی۔

ایک گھنٹہ جاری رہنے والا فائنل عشب نے 10-12، 4-11، 11-9 اور 9-11 کے اسکور سے جیتا، عشب عرفان 9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ تھے۔

19 سالہ عشب عرفان اس سے قبل امریکا میں دو ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے تھے۔

مزید خبریں :