پاکستان
01 جنوری ، 2013

عائشہ منزل میں موٹر سائیکل بم دھماکے سے4افراد جاں بحق 42زخمی

عائشہ منزل میں موٹر سائیکل بم دھماکے سے4افراد جاں بحق 42زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں موٹر سائیکل بم دھماکے سے4افراد جاں بحق اورتقریباً چالیس زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ایف بی ایریامیں عائشہ منزل پر واقع فرنیچر مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا،جس کوگلشن اقبال، طارق روڈ اور نمائش تک سنا گیا۔دھماکے سے قبل چند فرلانگ کے فاصلے پرجناح گراوٴنڈ میں جلسہ عام ہورہا تھا اور جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی بسوں کے درمیان کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ،واٹر پمپ ،عائشہ منزل اور کریم آباد میں شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کی وجہ سے تحقیقاتی اداروں اور ریسکیو ٹیموں کوبھی پہنچنے میں دشواری ہوئی۔صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹرصغیراحمد نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ہونے والے دھماکے میں 4افرادجاں بحق اور 42زخمی ہو ئے۔ڈی آئی جی کراچی آصف اعجازشیخ کے مطابق عائشہ منزل پردھماکے کی ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈڈیوائس کے ذریعے کیاگیا جس میں2سے3کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ آصف اعجازشیخ کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے اڑایادیا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال کے مطابق دھماکے سے 2افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوئے جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی10زخمیوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ایم کیوایم کے ترجمان واسع جلیل کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے جلسہ کے شرکاء تھے۔

مزید خبریں :