01 جنوری ، 2013
اسلام آباد …محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشیں ہونے سے دھندکی موجودہ صورتحال ختم ہونیکاامکان ہے،آیندہ3دن میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھندکاامکان دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدیددھندکاسلسلہ آیندہ چندروزتک جاری رہنے کاامکان ہے ،شدیددھندلاہور،گوجرانولہ،فیصل آباداورساہیوال ڈویژن میں ہوگی،شدیددھندکاسلسلہ پشاوراورڈیرہ اسماعیل خان تک پھیلنے کاامکان ہے،سکھراورلاڑکانہ میں بھی آیندہ دنوں میں شدیددھندکاامکان ہے،میدانی علاقوں میں دھند16سے20گھنٹے تک رہنے کاامکان ہے ،شدیددھند کے باعث درجہ حرارت مزیدگرنیکاامکان ہے ،شدیددھندکے دوران سخت سردی کی لہربرقراررہنے کاامکان ہے۔بلوچستان اوربالائی علاقوں میں بھی آیندہ3دن میں سردی کی لہربرقراررہنے کاامکان ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے دوسر ے اورتیسرے ہفتے میں بارشوں کاامکان ہے۔