پاکستان
01 جنوری ، 2013

عائشہ منزل دھماکا،الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت

عائشہ منزل دھماکا،الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عائشہ منزل کے قریب ایم کیوایم کے کارکنان کی بس پر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں کارکنان کے شہیدو زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لندن سے جاری کردہ بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بم دھماکے میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے شہیدو زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انکا کہنا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے ملک دشمن ہیں اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قراردیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اورتمام تر دہشت گردی کے باوجود جدوجہد جاری رہے گی اور قتل وغارتگری کے ذریعہ کارکنان وعوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اوربم دھماکے کے ذمہ دارعناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔انہوں نے دھماکے میں شہیدکارکن کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور زخمی کارکنان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :