06 جولائی ، 2023
یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابات کے جائزے کے لیے مبصر مشن نہ بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔
یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا پاکستانی صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے بھی یا نہیں۔
مائیکل گہلر کا کہنا تھا ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے انتخابات کی کوریج کے لیے مبصر مشن نہ بھیجیں کیونکہ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ نہیں ملا، دعوت نامہ الیکشن سے 3 ماہ پہلے ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا انتخابات رواں برس ہوئے تو چھوٹا مبصر مشن پاکستان بھجوا سکتے ہیں لیکن چھوٹا مبصر مشن بھیجنے کے لیے بھی ہمیں دعوت درکار ہو گی۔
خیال رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ مدت ختم ہوتے ہی وہ حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔