پاکستان
01 جنوری ، 2013

جڑواں شہروں کے سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے،سوئی ناردرن

جڑواں شہروں کے سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے،سوئی ناردرن

لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئرجنرل منیجر چودھری مسعود احمد کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، کل راولپنڈی، اسلام آباد ،جہلم اور فیصل آباد ریجن کے سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں سینئرجی ایم سوئی ناردرن نے کہا کہ گیس بحران جاری ہے ، سردی کی شدت سے گیس کی طلب بھی بڑھ گئی ہے،گھریلو صارفین کو گیس فراہمی اولین ترجیح ہے، راولپنڈی، اسلام آباد ،جہلم اور فیصل آباد ریجن کے سی این جی مالکان کو نوٹس بھجوادیاہے کہ بدھ کو اسٹیشن بند رکھیں۔انکا کہناتھاکہ جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کرینگے۔

مزید خبریں :