پاکستان
23 فروری ، 2012

چیئرمین ایس ای سی پی کو کام سے روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

چیئرمین ایس ای سی پی کو کام سے روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی کے خلاف مقدمہ میں انہیں کام سے روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہیں، وفاقی سیکریٹری خزانہ نے کہاہے کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگاچیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف آصف ٹوانہ کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی،درخواست گزار نے چیئرمین ایس ای سی پی کی تعلیمی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ محمد علی تو خود بروکر ہیں، عدالت کی طلبی پر سیکریٹری خزانہ عبدالواجد رانا پیش ہوئے اور انہوں نے کہاکہ وہ ایک ہفتے پہلے ہی ، اس عہدے پر مقرر ہوئے ہیں، عدالت نے ان سے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایس سی سی پی کو کام سے روکنے کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔

مزید خبریں :