کاروبار
02 جنوری ، 2013

ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ،مشیر پیٹرولیم

ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ،مشیر پیٹرولیم

اسلام آباد…مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ، مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ وزارت پیٹرولیم سے جاری بیان میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے،اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کی ٹیمیں پیٹرول پمپس کا معائنہ کریں گی۔ مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :