02 جنوری ، 2013
اسلام آباد…آئندہ عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں دفاع،داخلہ،اطلاعات ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارتوں کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے سیکرٹریزکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے دوران امن ا ومان کی متوقع صورت حال اور سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔