02 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج یوم سوگ کا اعلان کیاہے۔ شہر میں ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے، جبکہ تعلیمی اداے بھی کھلے ہیں۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ آج شہر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی اور کاروبار کھلا رہے گا۔ تاہم یوم سوگ پرآج ملک بھرمیں ایم کیو ایم کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ الطاف حسین نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے دینے کااعلان کیاہے۔